|

وقتِ اشاعت :   September 27 – 2025

اسلام آباد : وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ بلاول نے کہا بلوچستان کا حل فوجی نہیں سیاسی ہے،

وہ آگے بڑھیں ن لیگ ساتھ دے گی۔مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے ایک انٹرویومیں کہا کہ بلاول کہتے ہیں بلوچستان کے مسئلے کا حل فوجی نہیں سیاسی ہے ،

وہاں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے ، بلاول سیاسی حل چاہتے ہیں تو وہاں جا کر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کریں ، مسلم لیگ نون مکمل ساتھ دے گی ، بلاول آگے بڑھ کر مسئلہ حل کریں ، عملی اقدامات سے ہی سیاسی حل نکلے گا، صرف بیانات دینے سے بات نہیں بنے گی۔