|

وقتِ اشاعت :   September 29 – 2025

دبئی:  بھارتی ٹیم  نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا ہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کے بعد بھارتی ٹیم  ایشیا کپ جیتنے کے باوجود ہٹ دھرمی پر برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)  کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں فائنل تقریب تاخیرکا شکار ہے۔محسن نقوی ، امپائرز، بھارتی اورپاکستانی کھلاڑی گراؤنڈ میں موجود ہیں۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ تو پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملایا اور نہ ہی فائنل سے قبل بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان کے ساتھ تصویر بنوائی۔