تربت: بلیدہ میں پل کی تعمیر میں مصروف مشینری نذر اتش۔ مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے بلیدہ میں ایک پل کی تعمیر کے لیے موجود مشینری کو گزشتہ رات آٰگ لگادی جس سے گاڑیاں اور مشینری جل گئیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بلیدہ اور تربت کے درمیان زیر تعمیر شاہراہ کی مشینری کو متعدد بار نامعلوم افراد نے آگ لگادی تھی جس سے سڑک کی تعمیر میں کئی مہینوں کی تاخیر ہوئی تھی۔