کوئٹہ: میرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ ہم بلوچستان میں نوجوانوں کوہنرمندبناکرباعزت روزگاروبہترین مستقبل دیناچاہتے ہیں نوکرکے بجائے مالک تیارکریں گے طلباء وطالبات کابنوقابل پروگرام میں دلچسپی خوش آئندہے۔حکمرانوں کوبلوچستان کاروشن چہرہ دکھاناچاہتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں الخدمت بنوقابل انٹرویوزکے کام کامعائنہ،طلباء ونوجوانوں اورمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پرجماعت اسلامی والخدمت فاونڈیشن کے ذمہ داران بھی موجود تھے
نوجوانوں وطلباء نے الخدمت فاؤنڈیشن کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ الخدمت بہترومحفوظ مستقبل باعزت روزگارترقی وخوشحالی کیلئے ہماری رہنمائی ومددکررہاہے جس کے ہم شکرگزار ہیں اس موقع پر مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ الخدمت وجماعت اسلامی اپنافرض اداکررہے ہیں خودکفالت کی طرف سفرکرکے نوکرکے بجائے مالک پیداکریں گے۔نوجوانوں اورطلباء کی انٹری ٹیسٹ وانٹرویوزمیں حصہ لیناخوش ائندہے۔باصلاحیت نوجوانوں کی رہنمائی روزگار وتعلیمی معاونت کی ضرورت ہے۔باصلاحیت ہنرمندنوجوان تیارکرکے بلوچستان وپاکستان کانام روشن کریں گیدس ہزارسے زیادہ افرادنے بنوقابل انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیاآج دوسرامرحلہ ہے
جس میں 6ہزارتک لڑکے ولڑکیاں انٹرویوزدیں گے 15اکتوبرسے طلباء وطالبات کے گھروں کے قریب شہرکے 5مقامات سریاب وسط شہرائرپورٹ روڈ،نواں کلی ،بروری روڈپرکمپیوٹرلیبارٹریزبنائیں گے 31اکتوبرکوجعفرآباد،21دسمبرگوادرمیں الخدمت بنوقابل انٹری ٹیسٹ ہوگااس کے بعدلورالائی،ژوب میں انٹری ٹیسٹ شروع کریں گے۔