|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2025

کوئٹہ:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کے معاشی قتل، بدحالی، پسماندگی میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے فارم 47کے حکمرانوں بلوچستانی عوام کو اشتعال دلانے،

احساسات و جذبات کو دانستہ طور پر مجروح کرنے پر پوری توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں سوشل میڈیا پر سیاسی اکابرین کی خلاف پروپیگنڈہ، روایات کے برعکس غیر اخلاقی باتوں کو دوام دینے کا عمل انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے بلوچستان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بارڈرز کی بندش سے عوام بلوچ پشتون عوام نان شبینہ کے محتاج ہو تے جا رہے ہیں،

معاشی تنگ دستی، غربت افلاس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے حکمران بلوچستان کے حالات کو بہتر بنانے کی بجائے بلوچوں کے استحصال کیلئے طاقت اور ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں

بی این پی قومی جمہوری سیاسی جماعت ہے سردار اختر جان مینگل ان کے خاندان، پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم اور گزشتہ دو سالوں سے ناروا سلوک، ناانصافیوں، سیاسی انتقامی کارروائیاں جاری ہیں مشرف دور سے ہنوز پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کو شہید کیا گیا راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل سے وابستہ فکر کو ختم کرنا خام خیالی ہے انہوں نے کہا کہ فوری طور پر گوادر، مند، بلیدہ، پنجگور، ماشکیل، تفتان، چمن و دیگر علاقوں میں بارڈز کھولے جائیں تاکہ عوام کو روزگار کے مواقع میسر آ سکیں نام نہاد جمہوری حکومت میں شامل پارٹیوں کے ناانصافیوں کو عوام کبھی نہیں بھولیں گے –