|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2025

گوادر: گوادر میں جاری پانی کے بحران کے تناظر میں ضلعی انتظامیہ نے عوامی سہولت اور شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹر ٹینکروں کے نرخ مقرر کر دئیے ہیں۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نرخ درج ذیل ہیں:فی چیمبر ٹینکر (میرانی ڈیم): 9000 روپے،فی چمبر ٹینکر (شادی کور): 9000 روپے،فی چمبر ٹینکر (جمعہ ڈیم): 4000 روپے،انتظامیہ نے واضح کیا ہے

کہ مقررہ نرخوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا، اور خلاف ورزی کرنے والے ٹینکر مالکان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔عوام الناس سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ اگر کوئی شخص ان نرخوں سے زائد رقم وصول کرے تو اس کی اطلاع انچارج پرائس کنٹرول سیل شمشیر داوڑ کو فون نمبر 03202507492 پر دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔