|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2025

کوئٹہ: ایس ایس پی سیریئس کرائم انویسٹی گیشن ونگ اصغر عثمان کی خصوصی ہدایت پر ڈکیتی کے اندھے کیس کا سراغ لگاکر 2 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے چھینی گئی لاکھوں روپے کی انگوٹھیاں، 13 موٹر سائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان برآمد کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 20 اپریل 2025ء کو تاجک آباد کے رہائشی فضل الرحمن نے تھانہ جناح ٹاؤن میں رپورٹ درج کرائی کہ 3 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر اس سے اس سے ایک ملین روپے مالیت کی 80 انگوٹھیاں، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا گیا

اور اعلیٰ آفیسر کی ہدایت پر مذکورہ کیس ایس سی آئی ڈبلیو منتقل کیا گیا

جس پر ایس ایس پی، ایس سی آئی ڈبلیو اصغر عثمان نے خصوصی ٹیم تشکیل دی اور اندھے ڈکیتی کے کیس کا سراغ لگاتے ہوئے 2 ملزمان عمران لاشاری اور سکندر علی عبدو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چھینی گئی 60 فیصد انگوٹھیاں برآمد کرنے کے علاوہ ملزمان کے قبضے سے 13 موٹر سائیکلیں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات شروع کردی گئیں۔