|

وقتِ اشاعت :   October 5 – 2025

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دنیا کو نسل کشی کے مجرمان کو رعایت دینے کا سلسلہ ختم کرنا ہوگا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اکاؤنٹ پر بیان دیا ہے، جس میں انہوں نے اس خبر پر تبصرہ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے صمود فلوٹیلا کی روانگی سے پہلے ہی تیونس میں اس پر ڈرون حملے کا حکم دے دیا تھا۔

اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یہ ایک اور ثبوت ہے کہ اسرائیلی حکومت دوسرے ممالک کی خود مختاری کی کوئی پرواہ نہیں کرتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو ایسے وحشیانہ اور غیر قانونی جرم کرنے والے مجرمان کو کٹہرے میں لانا چاہیے۔