|

وقتِ اشاعت :   October 7 – 2025

خضدار: بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے جھاؤ سے سیکورٹی فورسز کے لیے راشن لے جانے والے ڈرائیور شعیب احمد کو اغوا کے دو ماہ بعد بحفاظت رہا کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، شعیب احمد ایک گاڑی چلا رہے تھے جو راشن سمیت اغوا ہوگئی تھی گزشتہ روز ان کی ضعیف العمر دادی شہر بانو محمد حسنی نے لاٹھی کے سہارے خضدار پریس کلب پہنچ کر درد مندانہ اپیل کی تھی اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔شعیب کے والدین بچپن میں ہی فوت ہوچکے ہیں

اور وہ محنت مزدوری کرکے اپنا گزر بسر کرتا ہے ان کی دادی کی اپیل رنگ لے آئی اور شعیب کو اورناچ کے علاقے میں بحفاظت رہا کردیا گیا رہائی کے بعد شعیب کے گھر میں خوشی کا سماں ہے۔

مقامی لوگوں نے شہر بانو کی ہمت اور جذبے کی تعریف کی، جنہوں نے اپنی کمزور صحت کے باوجود پریس کلب جا کر اپیل کی۔ حکام نے واقعے کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں، لیکن رہائی کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔