لورالائی: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ چیئرمین پشتون خواہ میپ و نامزد اپوزیشن لیڈر محمودخان اچکزئی نے محمدان منزکی میں مرکزی کمیٹی کے رکن عبدالجبار اتمان خیل کے جانب سے دعوت طعام کے موقع پر کارکنان اور قبائلی معزیزن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لورلائی پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کا گزشتہ نوے سالوں سے مرکز رہا ہے
خان شہید نے بوری کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے تھے یہاں کے عمائدین نے مشکل گھڑی میں خان شہید کا ساتھ دیا تھا انہوں نے کہا کہ ملک واقعی مشکل حالات کا سامنا کر رہا ہے شہباز شریف ایک فراڈ الیکشن کے نتیجے میں ملک پر مسلط ہیں ہم امریکہ اور دیگر ممالک سے کہتے ہیں کہ وہ موجودہ حکومت کے ساتھ کوئی معاہدے نہ کریں قوم اسے کھبی تسلیم نہیں کریگی انکا کہنا تھا کہ ملک میں آئین کی بالادستی اور عوام کے منتخب پارلیمنٹ کو فیصلہ سازی کا حق دیا جائے
قوم جانتی ہے کہ8فروری کے جنرل الیکشن جعلی اور فراڈ تھے 9 فروری کو 45 فارم کے نتائج تبدیل کرکے فارم 47 کے زریعے جعلی نمایندے ہم پر جبری مسلط کیے گئے ہم طاقت کا سرچشمہ عوام کو سمجھتے ہیں ملک میں آقا اور غلام کی تفریق نے بگاڑ اور تقسیم پیدا کردی ہے پاکستان ایک فیڈریشن ہے تمام اکائیوں کے حقوق کا احترام کیاجائے اور قدرتی وسائل پر انکو مکمل اختیار دیا جائے عمران خان سیاسی قیدی ہے انہیں فوری رہاکیا جائے اگر عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو فیڈریشن کا چلنا مشکل ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں آزادانہ اور منصفانہ الیکشن کرائے جائیں ہم اداروں کے خلاف ہرگز نہیں انکو آئین کے اندر کام کرنا چاہیے ہماری پارٹی نے بے انتہا قربانیاں دی ہیں آج جمہوریت کی شمع ہماری وجہ سے روشن ہے ہمارے شہداء کو تاریخ ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھی گی انہوں نے کہا کہ فلسطین کو ایک ازاد ریاست بنانے تک انکی حمایت جاری رکھینگے فلسینی عوام بہادر ہیں لیکن انکی ماضی میں بعض غلطیوں کی وجہ سے اج ان پر اسرائیل ظلم کر رہا ہے ہمیں آنے والے فیوچر کے لیے آپس میں اتفاق اور ایک مٹھی بننا ہوگا ورنہ تاریخ میں ہمارانام بھی ایک گمنام قوم کی طرع ہوسکتا ہے