کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خاران سے دو روز قبل اغواء کیا گیا مجسٹریٹ بازیاب ہوگیا حکام کے مطابق خاران سے دو روز قبل اغواء ہونے والے قاضی محمد جان بلوچ بازیاب ہو گئے، نامعلوم مسلح افراد نیمحمد جان بلوچ کو عدالت سے اغواء کیا تھا،
حکام کے مطابق بازیاب قاضی بدھ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ خاران پہنچ گئے واضح رہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل مسکان قلات میں قاضی کورٹ پر حملہ کر کے ریکارڈ کو نذر آتش کر دیا تھا۔