|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2025

فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر اور دوسرے مذاکرات کاروں نے اہم کام کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ انہیں امید ہے اس معاہدے سے معاملے کے مستقل حل کی امید پیدا ہوئی ہے۔

فلسطینی صدر نے کہا کہ ہم امریکی صدر ٹرمپ سمیت تمام مذاکرات کاروں کی گراں قدر کوششوں کو سراہتے ہیں اور ان کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

فلسطینی صدر نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کا قیام 4 جون 1967ء کے روز کی سرحدوں کی بنیاد پر ہونا چاہیے، فلسطینی ریاست کا داراحکومت مشرقی بیت المقدس ہوگا۔