|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2025

نصیرآباد میں پٹ فیڈر کینال کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک پرٹائم بم نصب کیا تھا اور اس ٹریک سے کچھ دیر بعد جعفر ایکسپریس گزرنے والی تھی۔

پولیس کا بتانا ہےکہ  دھماکے سے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور مسافر ٹرینوں کو قریبی ریلوے اسٹیشنوں پر روک لیا گیا۔

ایس ایس پی غلام سرور نے بتایا کہ دھماکے سےریلوےکاایک ملازم جاں بحق ہوا ہے۔