|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2025

قلات:  قلات کے علاقے شادیزئی میں نامعلوم مسلح افراد کی سے امام مسجد جاں بحق ہوگیا مقتول امام کی شناخت ملاشیر محمد کے نام سے کی گئی ہے

قلات پولیس کے مطابق گزشتہ روز صبح کی اذان دینے کے لئے شیر محمد ولد شاہ مراد مسجد میں آزان دے رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس سے شیر محمد موقع پر جاں بحق ہوگیا۔اطلاع ملتے پولیس موقع پر پہنچ گئی اورمقتول کی لاش کو ڈی ایچ کیو پہنچا دیا قلات پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔