|

وقتِ اشاعت :   October 11 – 2025

کوئٹہ : امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بدامنی ،جبری گمشدگی،

بے روزگاری،بارڈربندش ،بدعنوانی کے خلاف ،حقوق کے حصول کیلئے تحریک کووسعت دیں گے۔افغان مہاجرین کی تذلیل قابل مذمت ہے۔

بنوقابل پروگرام کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنرمندبنائیں گے۔21،22،23نومبرمرکزی اجتماع میں بلوچستان سے ہزاروں لوگ شریک ہوں گے۔جعفرآباد میں الخدمت بنوقابل انٹری ٹیسٹ 31اکتوبرہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ میں صوبائی ذمہ داران ماہانہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضی خان کاکڑ،نائب امرا زاہداختربلوچ،مولانا عبدالکبیرشاکر،ڈاکٹرعطا الرحمان، بشیراحمدماندائی، مولانا محمد ایوب منصور،حافظ مطیع الرحمان مینگل،ڈپٹی جنرل سیکرٹریزمولانامحمداسلم گزگی،صابرصالح پانیزئی، پروفیسر سلطان محمد کاکڑ،محمدیوسف منگریو،ناظم مالیات سلطان محمد محنتی، سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر، سوشل میڈیا انچارج اسامہ ہاشمی، ناظم شعبہ اطفال احمدشاہ غازی ودیگرشریک ہوئے۔

اجلاس میں سابقہ رپورٹ اورفیصلوں پرعمل درآمدکاجائزہ لیاگیا۔اجلاس میں بلوچستان میں بدامنی شاہراہوں کی بندش بے روزگاری پرتشویش کااظہارکیاگیا۔

بدامنی ،لاپتہ افراد،بے روزگاری،بارڈربندش کی وجہ سے حالاتخراب عوام مایوس اورپریشان ہیں۔بلوچستان کے وسائل ،بدعنوانی کی وجہ سے ضائع ہورہے ہیں۔

حکمرانوں کے قول وفعل میں تضادہیں۔حقوق بلوچستان لانگ مارچ کے دوران حکومت نے جووعدے کیے ان پرعمل درآمدکی کوشش کریں گے۔حقوق کے حصول کیلئے تحریک کووسعت دیں گے۔

افغان مہاجرین کوزبردستی بے عزت کرکے تذلیل کرکے بجھوانے سے نفرت تعصب میں اضافہ ہورہاہے حکمرانوں کومہاجرین کوواپس بجھوانے کی پالیسی پرنظرثانی کرنی چاہیے۔بوڑھے بزرگوں خواتین ومجبورلوگوں کی تذلیل قابل مذمت بدترین ظلم ہے۔الخدمت بنوقابل پروگرام کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنرمندبناکرباعزت روزگارکے قابل بنائیں گے

۔لاہور میں ہونیوالے کل پاکستان اجتماع عام 21،22،23نومبر میں بلوچستان سے بڑی تعداد میں لوگوں کو شریک کروائیں گے اجتماع کے حوالے سے عددی ومالی اہداف امرائے اضلاع کودے دیاگیاہے کمیٹیاں بھی بنائی گئی۔

جعفرآباد میں الخدمت بنوقابل انٹری ٹیسٹ 31اکتوبرہوں گے۔اس کے بعدگوادرلورالائی اورژوب میں بھی بنو قابل پروگرام کریں گے۔