|

وقتِ اشاعت :   October 12 – 2025

کوئٹہ: پاک افغان کشیدگی کے بعد چمن میں پاک افغان سرحدی راہداری کو بند کر دیا گیا۔ اتوار کو پاک افغان سرحد باب دوستی کے مقام پر پیدل اور ٹرکوں کی آمد و رفت کیلیے بند کردی گئی ہے

جس کے باعث افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ بھی روک دیاگیا ہے دوسری جانب پاکستانی کی سپین بولدک پاک افغان باڈر سے متصل افغان فورسز کی مرکزی قرار گاہ پر بمباری سے افغان طالبان کو بھاری جانی نقصان پہنچنے کی بھی اطلاعات ہیں

چمن سے موصول ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی حکام کی جانب سے بمباری کے بعد افغان کیمپ سے دویں کے بادل اٹھتے ہوئے نظر ارہے ہیں بمباری کے بعد دونوں اطراف میں موجود ابادی میں بھی خوف و ہراس پایا گیا