کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار میں پہلے ورکنگ ویمن ہاسٹل کے قیام پر گہری مسرت اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام بلوچستان میں خواتین کی عملی بااختیاری اور محفوظ ماحول کی فراہمی کے حوالے سے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خواتین کو باعزت اور محفوظ رہائش فراہم کرنے کا یہ منصوبہ نہ صرف ایک سہولت ہے
بلکہ صوبے میں سماجی ترقی اور صنفی مساوات کی جانب اہم پیش رفت ہے انہوں نے اس منصوبے کے لیے صوبائی مشیر برائے ترقیِ نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات خواتین کے لیے پناہ گاہ ہی نہیں بلکہ اعتماد، عزت اور امید کی نئی راہیں بھی فراہم کرتے ہیں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی بہنوں اور بیٹیوں کے لیے اٹھایا گیا
یہ بامعنی قدم باعثِ فخر ہے، کیونکہ یہ طرزِ عمل اس وژن کی عکاسی کرتا ہے جس سے حقیقی خواتین بااختیاری کی بنیاد پڑتی ہے وزیر اعلیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ“یہی وہ طرزِ عمل ہے جس سے حقیقی خواتین بااختیاری کا آغاز ہوتا ہے
بلوچستان کی خواتین ہمارے معاشرے کی ترقی کا روشن چہرہ ہیں، اور ان کے لیے محفوظ مواقع پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہیانہوں نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان خواتین کی تعلیم، روزگار اور فلاح کے لیے پالیسی سطح پر مزید ٹھوس اقدامات جاری رکھے گی تاکہ ہر شعبے میں خواتین اپنی صلاحیتوں کو اعتماد کے ساتھ بروئے کار لا سکیں۔