ڈیرہ بگٹی: ضلع ڈیرہ بگٹی میں پاک فوج کی حمایت میں شہری سڑکوں پر نکل آئے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی حمایت میں ضلع ڈیرہ بگٹی ٹاؤن اور علاقہ سوئی میں مکین بلوچ عوام سڑکوں پر نکل آئی ڈیرہ بگٹی ٹاؤن میں عوام کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس سے پاکستان چوک تک شاندار ریلی نکالی گئی
ریلی میں قبائلی و سیاسی عمائدین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر آفس سے نکلنے والی ریلی نے پاکستان چوک پہنچ کر بڑی عوامی اجتماع کی شکل اختیار کرلی ریلی کے شرکا سے قبائلی عمائدین میر لیاقت راہیجہ بگٹی وڈیرہ دین محمد مرہٹہ بگٹی وڈیرہ علی محمد پیروزانی بگٹی وڈیرہ صورت خان پیروزانی بگٹی سعید مسوری بگٹی میر فاروق مندوانی راہیجہ بگٹی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج سے اپنی بھرپور یکجتی کا اظہار کیا
دوسری جانب تحصیل سوئی میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے چھوٹے بھائی میر آفتاب خان بگٹی کے ہدایت پر پاکستان ہاس سوئی سے شاندار ریلی نکالی گئی ریلی پاکستان ہاس سوئی سے شروع ہو کر اللہ والی چوک پر اختتام پذیر ہوئی اللہ والی چوک پر ریلی کے شرکا سے قبائلی و سیاسی عمائدین نے خطاب کیا عمائدین میں قبائلی رہنما وڈیرہ دلمراد مسوری پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی وڈیرہ میاں خان موندرانی بگٹی ٹاؤن چئیرمن سوئی میر عزت اللہ بگٹی میر ضیااللہ کلپر بگٹی اور دیگر معززین شامل تھے اس موقع پر شرکا نے پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ اس موقع پر سوئی کی فضا بھی پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔