|

وقتِ اشاعت :   October 15 – 2025

کویٹہ ؛پ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور سینئر سیاستدان آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حاجی علی مدد جتک نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ آغا سراج درانی پاکستان پیپلز پارٹی کے مخلص، وفادار اور نظریاتی رہنماؤں میں سے تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی جمہوریت، عوامی خدمت اور صوبوں کے حقوق کے لیے وقف کی۔

ان کی وفات سے پارٹی ایک باوفا ساتھی اور ملک ایک تجربہ کار سیاستدان سے محروم ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی کا کردار نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کی سیاست میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریات کے سچے پیروکار تھے،

جنہوں نے مشکل ترین حالات میں بھی پارٹی کا پرچم سربلند رکھا۔آخر میں حاجی علی مدد جتک نے مرحوم کے اہلِ خانہ، دوستوں اور پیپلز پارٹی سندھ کے رہنماؤں و کارکنوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔