|

وقتِ اشاعت :   October 17 – 2025

کوئٹہ:  ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 17 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے گزشتہ روز سمندر کے راستے پاکستان سے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 17ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ہیں۔ ملزمان میں 4 حافظ آباد، 4 گوجرانوالہ،3 گوادر اور دیگر ملزمان کا تعلق گجرات، منڈی بہاالدین، سیالکوٹ اور جہلم سے ہے۔

ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا ملزمان کے خلاف 3 مقدمات درج کر لئے گئے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ملزمان کے گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔