|

وقتِ اشاعت :   October 17 – 2025

کوئٹہ :  جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹرمولانا عبدالواسع جمعیت ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا حافظ حسین احمد شرودی حاجی عبدالصادق نورزئی مولانا حاجی عبدالمالک بڑیچ ضلعی سیکرٹری اطلاعات نجم المدارس یونٹ کلی چلتن، چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے امیر مولانا طاہر توحیدی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ظفر اللہ جتک مولانا سعید احمد مولانا راز محمد محمد حسنی مولانا مفتی دین محمد مولانا مفتی عبدالستار اور مولانا عبدالغفار نے نجم المدارس ہزارگنجی کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان پیغام امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی دنیا کو سب سے بڑھ کر امن کی ضرورت ہے

کیونکہ امن کے بغیر دنیا کا حسن اور رعنائی ماند پڑ جاتی ہے امریکہ دنیا بھر میں امن کا ازلی دشمن ہیں انہوں نے کہا کہ آج عالمی سطح پر امریکہ جیسی قوتیں عالمی دہشت گردی کی آڑ میں مسلمانوں کو آپس میں دست و گریبان کر کے ان کی قوت ایک دوسرے کے خلاف ضائع کرنا چاہتی ہیں۔ یہ استعماری طاقتوں کی گہری سازش ہے جس کا مقصد مسلمانوں کو کمزور کرنا ہے

انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام اس ایجنڈے کو سختی سے مسترد کرتی ہے اور تمام امت مسلمہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فروعی اختلافات کو ترک کر کے اتحاد کا مظاہرہ کریں پیغام امن کانفرنس سے سنیٹر مولانا عبدالواسع نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مملکت خداداد پاکستان کو ہم پھلتا پھولتا، امن و ترقی کا گہوارہ دیکھنا چاہتے ہیں پاکستان کی دفاع اور وطن عزیز کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاے گا رہنماں نے پیغام امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی استحکام اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ بیرونی مداخلت اور ملک میں انتشار پھیلانے والی اندرونی قوتوں کو ناکام بنایا جائے

انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام بلوچستان تمام دینی مذہبی اور سیاسی قوتوں سے اپیل کرتی ہیں کہ وہ قومی یکجہتی اور اتحاد کو فروغ دیں جمعیت علما اسلام ہر قیمت پر ملک میں فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے خاتمے، قومی سلامتی کے دفاع، اور پاکستان کو صحیح معنوں میں ایک پرامن اور ترقی یافتہ اسلامی ریاست بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی

پیغام امن کانفرنس سے قبل جمعیت علما نجم المدارس یونٹ کے زیر اہتمام عظیم الشان پیغام امن ریلی نکالی گئی جس کے قیادت جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی یونٹ کے امیر مولانا محمد طاہر توحیدی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ظفر اللہ جتک نے کی جس میں سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔