گوادر: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے گوادر مولاناہدایت الرحمان بلوچ کاگوادر کے دورافتادہ علاقے محمودی بل نلینٹ کے اسکول کادورہ، تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیا۔
امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن نے گوادر سے دور دراز علاقے محمودی بل نلینٹ میں قائم گورنمنٹ بوائز اور گرلز پرائمری اسکول کا اچانک دورہ کیا۔
اس موقع پر پرسنل سیکرٹری وسیم صمد بھی انکے ہمراہ تھے۔
مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے اسکول پہنچ کر بچوں سے ملاقات کی اور ان کی پڑھائی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔انہوں نے اسکول میں زیر تعلیم بچوں کی کل تعداد،پڑھائی،کورس کے پوچھی اور بچوں کو درپیش تعلیمی و دیگر مسائل کے بارے میں آگاہی لی۔
اس دورے کے دوران مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے اسکول انتظامیہ کیعہدیداروں سے بھی ملاقات کی اور اساتذہ کے عملے(ٹیچر اسٹاف) کی حاضری،تعداد اور تعلیمی معیار سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔
اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے یقین دلایا کہ علاقے کے بچوں کومعیاری تعلیم فراہم کرنے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے جلدازجلداقدامات کیے جائیں گے۔
پڑھائی کے معیارکوبہتر،اساتذہ وسکول کی ضروریات پوراکیاجائیگا۔علاقے میں موجود تعلیمی اداروں کوفعال ٹیچرز کو ڈیوٹی کا پابند کیا جائیگا ٹیچرزڈیوٹی کے پابند ہونگے توعلاقے کے تمام سکولز میں تعلیمی معیار بھی بہترہو جائیگا۔
اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے اسکول عمارت کی حالت اور ضروری سہولیات کی دستیابی کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کوہدایت جاری کیں کہ وہ ان تعلیمی اداروں کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کریں۔علاقے کے لوگوں اور اسکول انتظامیہ نے ایم پی اے کے دورے اور تعلیمی مسائل میں گہری دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔دریں اثناء مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے سوڈ ڈیم کے قریب گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور شادیکور ڈیم سے گوادر شہر کو پانی کی سپلائی کا عمل تسلی بخش انداز میں نہ چلنے پر شدید غصے کا اظہار کیا۔اس موقع پر پرسنل سیکرٹری وسیم صمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔
انہوں نے پمپنگ اسٹیشن پر موجود حکام سے صورتحال کی تفصیلات پوچھیں اور گوادر کے پیاسے عوام تک پانی کی فراہمی میں سْستی اور تعطل پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے دوٹوک انداز میں کہا کہ اگر شادیکور ڈیم سے پانی کی سپلائی کا عمل اسی طرح سست رفتاری اور تعطل کا شکار رہا تو گوادر کے پیاسے شہری ڈیم کے پانی سے مکمل طور پر مستفید نہیں ہو سکیں گے اور پانی کا بحران برقرار رہے گا۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ترسیل کے عمل کو فوری طور پر مؤثر اور بلاتعطل بنانے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں۔واضح رہے کہ گوادر شہر میں پانی کی قلت ایک دیرینہ مسئلہ ہے اور شادیکور اور سوڈ ڈیمز سے پانی کی فراہمی کا نظام شہر کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے۔