|

وقتِ اشاعت :   October 18 – 2025

چاغی: دالبندین میں آر سی ڈی شاہراہ پر ٹرالر پر فائرنگ، کنڈیکٹر زخمی دالبندین کے علاقے تالو لانڈھی آر سی ڈی شاہراہ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ٹرالر گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کنڈیکٹر زخمی ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق ٹرالر دالبندین سے تفتان جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے نشانہ بنایا۔

زخمی کنڈیکٹر کو فوری طور پر دالبندین کے پرنس فہد ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اسے ٹانگ میں گولی لگی ہے۔

ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔