|

وقتِ اشاعت :   October 18 – 2025

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے محکمہ خوراک کی جانب سے پاسکو سے تین لاکھ بوری خریدنے کی سمری مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ نجی شعبہ خود صوبے میں گندم کی فراہمی کا انتظام کرے،

صوبائی حکومت گندم کی درآمد پر عائد پابندی ہٹانے کیلئے وفاقی حکومت سے بات کرے گی محکمہ خوراک کے حکام کے مطابق بلوچستان میں گندم کی قلت اور آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت کے پیش نظر محکمہ خوراک نے تین لاکھ بوری گندم پاسکو سے خرید کر فلور ملز مالکان کو دینے کی سمری منظوری کیلئے صوبائی حکومت کو بھجوائی تھی

تاہم بلوچستان کابینہ نے اس سمری کو مسترد کردی اور فیصلہ کیا کہ نجی شعبہ خود صوبے میں گندم کی فراہمی کا انتظام اور قیمتوں کا تعین کرے جبکہ بلوچستان حکومت گندم کی درآمد پر عائد پابندی ہٹانے کیلئے وفاقی حکومت سے بات کرے گی بلوچستان حکومت نے آئندہ سال کیلئے گندم کے اسٹاک کے حوالے سے وفاقی اور پنجاب کی طرز پر ای ڈبلیو آر پالیسی لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظور ی صوبائی کابینہ کے اگلے اجلاس میں دی جائے گی ۔