کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں بلوچستان لیویز فورس کی پولیس میں انضمام کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بلوچستان لیویز فورس کا امن و امان کی بحالی میں اہم کردار رہا ہے بحیثیت فورس جرائم پر قابو پانے ،
امن کو بحال رکھنے کیلئے بیش بہا قربانیاں بھی دی ہیں مگر المیہ یہ ہے کہ 2003میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کا عوام دشمن فیصلہ کیا گیا جس کے نتائج بلوچ و بلوچستانی عوام کے بھگتے اب ایک بار پھر دھاندلی زدہ فارم 47کی اقتدار پر براجمان ہونے والی حکومت ماضی کی پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر لیویز فورس کو پولیس میں ضم کر رہی ہے
جس سے قبائلی اقدار ، بلوچ، پشتون روایات ، احترام کے رشتہ کو خطرات لاحق ہو ں گے بیان میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کو جواز بنا کر لیویز کو پولیس میں ضم کیا جا رہا ہے یہ ماضی کو دیکھا جائے تو بلوچستانی میں پولیس ، لیویز اور دیگر فورسز میں دہائیوں سے ہیں
مگر امن و امان کی صورتحال بہتری کی بجائے ابتری کی جانب گئی اور اس کے دوررس نتائج برآمد نہ ہوئے بیان میں کہا گیا کہ حالیہ لیویز کو ضم کرنے کا اقدام امن کی بحالی میں دیرپا ثابت نہ ہو گا لہذا لیویز فورس کو ضم کرنے کے احکامات کو واپس لیتے ہوئے لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کر کے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے کیونکہ لیویز فورس بلوچستان کے مثبت روایات کا امین رہا ہے –