|

وقتِ اشاعت :   October 23 – 2025

تْربت:ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے جمعیت علمائے اسلام ضلع کیچ کے امیر مولانا غلام اللہ رستمنقشبندی نے ملاقات کی ملاقات کے دوران ضلع میں امن و امان کی صورتحال، پاک ایران سرحدی تجارت کے فروغ اور اپنے مدرسہ میں لائبریری کے قیام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے مولانا غلام اللہ رستم کو یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ تعلیم، مذہبی ہم آہنگی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ علم و تعلیم کے فروغ کے لیے مدرسوں میں لائبریریوں کا قیام خوش آئند قدم ہے اور ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں تعاون جاری رکھے گی۔آخر میں ڈپٹی کمشنر کیچ نے مکمل یقین دہانی کرائیں کہ انشاء اللہ پاک ایران سرحدی تجارت کو جلد کاروبار کیلئے کھول دیا جائے گا۔