نوکنڈی: بلوچستان کے سرحدی علاقے ماشکیل میں کٹاگر کراسنگ کے افتتاح کے بعد، آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)کی خصوصی ہدایت پر تفتان راہداری کراسنگ کی بحالی کا اعلان کمانڈنٹ تفتان رائفلز نے کھلی کچہری میں کیاجبکہ تفتان راہداری کراسنگ کچھ عرصے سے ناگزیر وجوہات کے باعث بند تھی،
اسکی بحالی پاک ایران سرحد کے دونوں جانب بسنے والے عوام کے لیے ایک اہم خوشخبری ہیاس فیصلے سے نہ صرف دونوں ممالک کے سرحدی اضلاع کے عوام کو اپنے عزیز و اقارب سے ملنے کا موقع میسر آئے گا بلکہ باہمی روابط اور ثقافتی ہم آہنگی کو بھی فروغ ملے گا
جبکہ اس موقع پر مقامی عمائدین اور عوام نے ایف سی بلوچستان (ساتھ) کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی انتھک کوششوں سے تفتان راہداری کراسنگ کی بحالی ممکن ہوئی، جو علاقے میں عوامی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔