|

وقتِ اشاعت :   October 24 – 2025

ترک صدر طیب اردوان نے امریکا سمیت دیگر ممالک پر زور دیا ہےکہ وہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔

ایک بیان میں ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ اپنے تحت غزہ جنگ بندی معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیے پوری کوشش کررہا ہے اور ہم  غزہ ٹاسک فورس کی ہر طرح سے مدد کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حماس معاہدے کی پاسداری کر رہی ہے، اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے، اسے  روکنے اور  معاہدے کی پاسداری کے لیے امریکا سمیت دیگر کو اسرائیل پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔