کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ نوجوانوں اورطلباء کوہنرمندبناکرباعزت روزگاردینے کی کوشش کریں گے
جماعت اسلامی الخدمت فاونڈیشن کاپروگرام بنوقابل گیم چینجز ثابت ہوگاانشاء اللہ بلوچستان کے نوجوان وطلباء بھی ترقی وخوشحالی کے دوڑمیں شامل ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں قائم الخدمت فاؤنڈیشن کے بنوقابل کمپیوٹر لیبز کادورہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ نائب امیرصوبہ زاہداختربلوچ کوئٹہ کے امیرعبدالنعیم رند،الخدمت بنوقابل کے ڈائریکٹر طیب فرید ،روح اللہ سالار ودیگرذمہ داران بھی ہمراہ تھے۔
مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بنو قابل بلوچستان کیلئے ایک نیا سنگِ میل ثابت ہوگا۔مولانا ہدایت الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ کوئٹہ میں انشاء اللہ بہت جلد بنو قابل پروگرام کے تحت کلاسز کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا
تاکہ نوجوانوں کو عملی تربیت کے مواقع میسر آئیں اور وہ ایک باوقار مستقبل کی طرف قدم بڑھا سکیں۔
جعفرآباد میں بھی31اکتوبرکوبنوقابل انٹری ٹیسٹ پروگرام ہوگاجس میں مرکزی امیرحافظ نعیم الرحمن خصوصی پرشرکت کریں۔ بنوقابل کمپیوٹر لیبزکاقیام بنو قابل پروگرام کے اگلے مرحلے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہیجس سے بلوچستان بھر میں فنی و تکنیکی تعلیم کے فروغ کے نئے دروازے کھلیں گے۔