|

وقتِ اشاعت :   October 25 – 2025

کوئٹہ : زہری کی رہائشی اقراء لاشاری نے کہا ہے کہ میرے بھائی خالد لاشاری پر بے بنیاد الزامات لگا کر انہیں ضلع خضدار کی تحصیل زہری میں بے دردی سے قتل کیا گیا اپنے بھائی پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتی ہوںاور مطالبہ کرتی ہوں خاندان کو انصاف دیا جائے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم نے میرے بھائی پر سنگین الزامات عائد کرکے انہیں قتل کردیا گیا۔ جوکہ حقیقت کے برعکس ہے میرے بھائی کو بلایا گیا اور پھر بے رحمی سے قتل کیا گیا ۔ خالد ایک شریف اوربے ضرر انسان تھے ہمارا کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھا ۔

خالد گھر کا واحد سہارا تھے ان کی موت نے ہم سب کو رنجیدہ کردیا ہے ۔ بھائی پر لگائے گئے الزامات ہمارے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے اس حوالے سے ہم نے مارنے والوں تک رسائی حاصل کی اور ان سے جاننے کی کوشش کی لیکن اس بارے ہمیں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا ۔ غدار کہہ قتل کرنا ہمارے خاندان پر داغ ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں انصاف دیا جائے ۔