|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2025

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کومعاشی ترقی دینے زیادتیوں کے ازالے کیلئے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے نوجوانوں کو غائب،لاشیں پھینکنے، آپریشنز، چیک پوسٹوں پر تذلیل بارڈربندش جیسی زیادتیوں کوختم جائزحقوق دینے ہوں گے بدقسمتی سے علاج کیلئے پورے بلوچستان میں معیاری ہسپتال تعلیم کیلئے معیاری تعلیمی ادارہ نہیں۔

اگرججزجرنیلوں بیوروکریسی کے اعلی آفیسرز کے بچوں وفیملی کاسرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم اورسرخاری ہسپتال میں علاج لازم کیاجائے توتعلیم وصحت کے ادارے ٹھیک ہوسکتے ہیں اگران کاسفرسڑک پرلازم کیاجائے توشاہراہیں فوری ٹھیک ہوسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور وتربت میں وفود،صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا

دریں اثناء مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے دورہ تربے کے دوران تربت میں الخدمت ڈائگنوسٹک لیب کے کام کا معائنہ کیا۔تربت میں الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے ڈائیگنوسٹک سینٹرکی تعمیرجاری ہے۔ امیر جماعتِ اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے تربت میں زیرِ تعمیر الخدمت ڈائگنوسٹک لیب کے جاری کام کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر وسیم صمد بلوچ پی ایس ٹو ایم پی اے، غلام اعظم دشتی امیر جماعتِ اسلامی تربت کیچ، اور منیر احمد رہنما جماعتِ اسلامی کیچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے الخدمت ڈائیگنوسٹک لیب کے مختلف شعبوں اور تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا،کام کے معیار کو سراہا اور متعلقہ ذمہ داران کو ہدایت کی کہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ علاقے کے عوام کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

تعمیراتی کام میں غفلت کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گایہ منصوبہ تربت کے عوام کیلئے جماعت اسلامی الخدمت کاتحفہ ہے انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت جاری منصوبے خدمتِ خلق کے جذبے کی بہترین مثال ہیں، اور جماعتِ اسلامی عوامی خدمت کے ہر میدان میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

بلوچستان کے عوام کیلئے تعلیم وعلاج کیلئے اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کی ضرورت ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کیلئے تمام اضلاع میں مزیدمنصوبے شروع کریں گے