|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2025

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اسلام آباد،تہران،استنبول ٹرین سروس 31 دسمبر کو دوبارہ بحال کی جا رہی ہے،ریکوڈک منصوبے کے لیے چار سو کلومیٹر تک نیا ٹریک بچھایا جا رہا ہے،، کل آٹھ سو چوراسی کلومیٹر ٹریک ہے، روہڑی ،کراچی پانچ سو کلومیٹر ٹریک کے لئے ورلڈ ایشن بینک سے دو بلین ڈالر کے معاہدہ کیلئے بات چیت جاری ہے،

جولائی 2026 تک روہڑی کراچی ٹریک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

ریلوے ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی ین کہا کہ ٹریک کی بہتری کے لئے بات چیت چل رہی ہے ،ایم ایل ٹو پر بھی معاملات پر غور و خوض ہو رہا ہے، شالیمار ایکسپریس کے افتتاح کیلئے وزیر اعظم سے سات نومبر کا وقت مانگ رہے ہیں،

رحمان بابا ایکسپریس کو اپ گریڈ کریں گے، مسافروںسے پیسے کماکر فریٹ پر لگا رہے ہیں حالانکہ دنیا میں ایسا نہیں ہوتا، ریلوے کارگو ایکسپریس سے 3.5ا رب روپے زائد کمائے ہیں،

23مارچ دو ہزار چھبیس تک ایک سو ساٹھ نئی ویگنیں سسٹم میں آ جائیں گی جو ملکی سطح پر تیار ہو رہی ہیں، سیمنٹ انڈسٹری کو بھی ریلوے میں لا رہے ہیں، لاہور ،راولپنڈی سے تیسرا ریک اکتیس اکتوبر تک اور چوتھا ریک انیس نومبر کو مکمل کر لیں گے۔ انہوںنے کہا کہ چھبیس ریلوے پلاٹس کی اوپن آکشن کریں گے، اڑتالیس گوداموںکو بھی آئوٹ سورس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے ڈرائیونگ اور گارڈز کے رومز کا بہت برا حال ہے، دس رننگ روم کی تزئین و آرائش فروری 2026 میں مکمل کر لیں گے، ملازمین کے کوارٹرز کی چھتوں کی مرمت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سکھر ،روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن پر 80 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی، ایک سو اسی کیمرے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر نصب کریں گے، ویجی لنس کو کرپشن اور چوری کے خاتمہ کیلئے متحرک کیا ہے، ویجی لینس کو کرپشن، چوری، بوگس الاٹمنٹس، ڈیزل چوری، گوسٹ ملازمین اور زمینوں کے غلط استعمال کے خلاف متحرک کیا گیا ہے۔ ریلوے پولیس میں پندرہ سو ملازمین کی بھرتی ہوئی ہے تو ایک کی بھی سفارش نہیں کی گئی،چار نومبر کوپندرہ سو ملازمین کی پاسنگ آئوٹ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ہمارا فریٹ رکا ہوا نہیں وہاں سے پیسے آ رہے ہیں،

ریلوے کا بجٹ700ارب اور ہمارا 17ارب ہے ،کوشش ہے کہ نئے منصوبوں کے ذریعے ریلوے کو خود کفیل بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کا کون سا منصوبہ مکمل ہوا جو وزیر اعظم کے پاس جاکر پیسے مانگوں، جتنے نئے منصوبہ لائوں گا وزیر اعظم ان منصوبوں کو مکمل کریں گے، میری کوشش ہے کہ مسافر کو معیاری فوڈ ملے۔ انہوںنے کہا کہ سیلاب میںتمام وزرا ء مٹی میں مٹی ہوئے ،ہم نے پی ایچ اے کو شاہدرہ سے رائے ونڈ تک گرین بیلٹ کی رقم دیدی ہے، لیول کراسنگ اور آٹھ برانچ روٹ کے پیسے دے دئیے ہیں۔انہوں نے بلوچستان کے ریلوے ملازمین، پولیس شہدا ء اور فوجی جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔