|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2025

نوشکی :  نوشکی پولیس تھانے پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے پھینکا جانے والا دستی بم تھانے کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا

پولیس کی جوابی کارروائی پر ملزمان فرار ہوگئے تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا پولیس کے مطابق گزشتہ روز نوشکی پولیس تھانے پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم پھینکا جو تھانے کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا پولیس کی فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے

تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔