اوتھل: اوتھل کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اور سنگِ مرمر سے بھرے ٹرک میں خوفناک تصادم 6 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔
حادثہ تیز رفتاری اور سڑک کی خستہ حالی کے باعث پیش آیا، جس سے کوچ کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
لیویز، پولیس اور ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں، جبکہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اوتھل منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ چار زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، اور شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔