|

وقتِ اشاعت :   October 27 – 2025

تمپ : دْرزادہ راجی اتحاد تمپ زون کے زیراہتمام ایک عظیم الشان جرگہ گذشتہ نظر آباد، تحصیل تمپ میں منعقد ہوا۔

جرگے کی صدارت دْرزادہ راجی اتحاد کے سرپرستِ اعلیٰ مولانا غلام اللہ نقشبندی دْرزادہ کے معاونِ خصوصی، مرکزی کمیٹی کے رکن اور تمپ زون کے صدر واجہ محمد جان دْرزادہ نے کی۔

جرگے میں دْرزادہ قبیلے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شرکاء میں ایران، کراچی، گوادر، پنجگور، پسنی، تربت، بلیدہ، مند اور تمپ سے تعلق رکھنے والے دْرزادہ خاندان کے معزز افراد شامل تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت حافظ زبیر ناصر دْرزادہ نے حاصل کی۔جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض ڈاکٹر عبدالوحید دْرزادہ نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔

مقررین نے اپنی تقاریر میں دْرزادہ قبیلے کی تاریخ، خدمات اور اتحاد و اتفاق کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی اتحاد، بھائی چارے اور مشاورت کے ذریعے ہی ہم اپنے قومی و سماجی مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔

اپنے صدارتی خطاب میں دْرزادہ راجی اتحاد کے سربراہ مولانا غلام اللہ رستم نقشبندی دْرزادہ کے معاونِ خصوصی واجہ محمد جان دْرزادہ نے کہا کہ ‘‘قوم و قبیلے کی پہچان اور تعارف کوئی تعصب نہیں، بلکہ سنتِ نبوی ﷺہے۔ ہر قبیلے اور قوم کی اپنی شناخت برقرار رہنی چاہیے۔

’’انہوں نے مزید کہا کہ قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: “ہم نے تمہیں قوموں اور قبیلوں میں اس لیے پیدا کیا تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچانو۔”اور اللہ کے نزدیک سب سے بہتر وہی ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے۔مقررین نے کہا کہ اتحاد میں برکت ہے اور دْرزادہ راجی اتحاد نے جو ذمہ داریاں ہمیں سونپی ہیں،ہم انہیں مشاورت، دیانت اور خلوصِ نیت کے ساتھ پورا کرنے کی بھرپور کریں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تعصب سے بالاتر ہو کر صرف دْرزادہ قبیلے ہی نہیں بلکہ ہر مظلوم اور محروم انسان کی خدمت کے لیے کوشاں رہیں گے۔مقررین نے یہ بھی واضح کیا کہ عہدہ نظم و نسق اور ذمہ داری کا نام ہے،ورنہ اتحاد کا ہر رکن اپنی جگہ ایک ذمہ دار فرد ہے۔

تقریب میں اظہارِ خیال کرنے والوں میں!مولانا شاہ جہان نقشبندی دْرزادہ ،رفیق احمد دْرزادہ ، ریٹائرڈ کیپٹن حاجی احمد علی،مولانا مسلم دْرزادہ ،بشیر ھیبتان دْرزادہ ،نوربخش دْرزادہ، عبداللہ دْرزادہ ،سردار دودا خان دْرزادہ، حافظ محمد امین دْرزادہ، خورشید دْرزادہ، مولانا محمد ایوب دْرزادہ، مولانا نوید احمد دْرزادہ اور دیگر معزز اراکین شامل تھے۔تقریب کے دوران محمد یوسف تاج دْرزادہ، ندیم ساغر دْرزادہ،فرید شیرانی دْرزادہ ،نصیر صابر دْرزادہ ،حیا فرید دْرزادہ ،کلثوم نوید دْرزادہ اور دیگر شعراء نے اپنی پراثر نظموں اور اشعار سے شرکاء کے دل جیت لیے۔

اختتام پر مولانا شاہجہان نقشبندی دْرزادہ نے دْعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ دْرزادہ قبیلے اور تمام امتِ مسلمہ میں اتحاد، اتفاق اور بھائی چارہ پیدا فرمائے۔