کوئٹہ :آج صبح سویرے کوئٹہ کی فضا میں ایک حیران کن قدرتی منظر دیکھا گیا۔ آسمان پر رنگ برنگے بادلوں نے ایک دلکش دائرے جیسی شکل اختیار کر لی، جسے دیکھ کر شہری دنگ رہ گئے۔
ماہرینِ موسمیات کے مطابق یہ مظہر “ایریڈیسنٹ کلاوڈز” (Iridescent Clouds) کہلاتا ہے۔ یہ بادل اُس وقت بنتے ہیں جب سورج کی روشنی چھوٹے چھوٹے پانی کے قطروں یا برف کے ذرات سے ٹکرا کر مختلف رنگوں میں بکھر جاتی ہے۔
یہ منظر عموماً سورج نکلنے سے کچھ دیر پہلے یا غروبِ آفتاب کے بعد دکھائی دیتا ہے۔ شہریوں نے اس خوبصورت قدرتی منظر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک نایاب مگر قدرتی مظہر ہے اور اس کا کسی غیر معمولی یا خطرناک واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔