|

وقتِ اشاعت :   October 28 – 2025

کوئٹہ :  ایف آئی اے بلوچستان زون کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ کے عملے نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی موبائل فون اور دیگر مواد برآمد کرلیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ کے عملے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم حبیب اللہ کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم سے 7.5 ملین ایرانی ریال، 26840 پاکستانی روپے اور 44450 افغانی برآمدکرلئے ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا گرفتار ملزم سے موبائل فونز، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے

ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں