|

وقتِ اشاعت :   October 28 – 2025

کوئٹہ: ایف آئی اے بلوچستان اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ کے عملے نے افغان شہریوں کی سمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ کے عملے نے افغان شہریوں کی سمگلنگ میں ملوث چار ملزمان کو کچلاک کے علاقے میں پاکستان ہوٹل سے گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں صلاح الدین، محمد دین، محمود خان اور محمد ہارون شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کا تعلق قلعہ عبداللہ سے ہے ملزمان کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی گرفتار ملزمان افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر ایران بھجوانے میں سہولتکاری کرتے تھے

مذکورہ ہوٹل ایک ہی خاندان کے افراد چلا رہے تھے ملزمان غیر قانونی طور پر افغان شہریوں کو فی کس 500 روپے کے عوض پناہ دیتے تھے۔

ملزمان گینگ کے سرغنہ کی ملی بھگت سے افغان شہریوں کو غیر قانونی ایران بھجوانے میں ملوث ہیںملزمان کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کی بھی کوشش کی گئی

ایف آئی اے ٹیم نے موقع پر موجود 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ منتقل کر دیاانسانی سمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کے سرغنہ عبدالہادی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں