|

وقتِ اشاعت :   October 28 – 2025

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو غزہ میں فوری اور شدید حملے کرنے کا حکم دے دیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی کے جواب میں کیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ آج جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فوجیوں پر حملہ ہوا۔

عرب میڈیا کے مطابق رفح کے علاقے میں شدید جھڑپوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں جبکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے توپ خانے اور ٹینکوں سے بمباری بھی کی گئی۔