|

وقتِ اشاعت :   October 30 – 2025

کوئٹہ:  سینئر سیاستدان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ وہ معاشرے ترقی کرتے ہیں جو اپنے پسماندہ طبقات خاص طور پر خواتین اور خصوصی افراد کو ترقی کی دوڑ میں شامل کرتے اور ان کو خصوصی شناخت فراہم کرتے ہیں تاکہ یہ لوگ بھی معاشرہ کا کارآمد حصہ بن کر اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو سراوان ہاؤس میں بلوچستان اسپیشل چلڈرن کمپلیکس کے پرنسپل عبدالرحیم مندوخیل اور جہانگیر خان عمرانی کو بصارت سے محروم طلباء کیلئے بریل رسم الخط کی کتابیں دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مزید کہاکہ مہذب اور ترقی یافتہ معاشروں کی طرح اس سرزمین کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ معاشرے کے پسماندہ اور محروم طبقات کی خدمت کیلئے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں،

انہوں نے بلوچستان اسپیشل چلڈرن کمپلیکس کے پرنسپل عبدالرحیم مندوخیل کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی کوشش ہوگی کہ اسپیشل بچوں کیلئے مزید کتابیں بھی فراہم کریں۔