کوئٹہ : بلوچستان بار کونسل کے انتخابات مکمل پروفیشنل پینل نے بھاری اکثریت سے میدان مار لیا اور بلوچستان کے8نشستوں میں سے چھ اپنے نام کرلئے مد مقابل انڈپنڈنٹ پینل کو دو نشستیں ملی کوئٹہ زون کی چار میں سے تین ہروفیشنل پینل نے جبکہ ایک انڈ پینڈنٹ پینل نے حاصل کی اندرون بلوچستان کی چار نشستوں میں سے تین پر پروفیشنل پینل کامیاب رہا بلوچستان بار کونسل کے پانچ سالہ انتخابات کیلئے صوبے میں پانچ زون قائم کئے گئے
کوئٹہ زون سے پروفیشنل پینل کے افضل حریفال، نادر چھلگری، نجیب کاکڑ جبکہ انڈیپنڈنٹ پینل کے میر عطااللہ بلوچستان بار کونسل کے ممبر منتخب ہوئے بلوچستان بار کونسل کے انتخابات میں پروفیشنل پینل نے بھاری اکثریت سے کامیاب حاصل کرلی،
8 میں سے 6 ممبر پروفیشنل پینل کے منتخب ہوئے، جبکہ 2 پر انڈیپنڈنٹ پینل کے ممبران منتخب, کوئٹہ سے پروفیشنل کے افضل حریفال، نادرچھلگری نجیب کاکڑ ایڈووکیٹ کامیاب، جبکہ انڈپینڈنٹ کے میر عطا اللہ لانگو کامیاب ، کوئٹہ میں ٹوٹل1474 وکلا نے ووٹ کاسٹ کئے، میر عطااللہ لانگو 529 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر ، جبکہ افضل حریفال نے 499 ووٹ حاصل کیے، نادر چھلگری472 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر، جبکہ نجیب کاکڑ ایڈوکیٹ 470 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے،
جبکہ دیگر زون میں پروفیشنل پینل کے جاڑیں دشتی مکران ڈویژن سے کامیاب، نصیر آباد ڈویژن سے پروفیشنل کے راحب بلیدی، ژوب ڈویژن سے پروفیشنل پینل کے ایاز مندوخیل کامیاب رہے، جبکہ انڈیپنڈنٹ پینل کے خالد محمود قلات سے بلوچستان بار کونسل کے ممبر منتخب، پروفیشنل پینل کے وکلا اور کارکنان نے نتائج سامنے آنے کے بعد جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر بلوچستان کا ثقافتی رقص کیا، جیتنے والے کہتے ہیں کہ جیت کر وکلا کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے رہیں گے۔