|

وقتِ اشاعت :   November 4 – 2025

کوئٹہ ؛  امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بجلی گیس کے بھاری بلزولوڈشیڈنگ نے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کردیاہے بلدیاتی الیکشن کیساتھ بلدیاتی اداروں کواختیارات وسائل دینے کی ضرورت ہے شہریوں کوپینے کاصاف پانی انصاف کی فراہمی کیساتھ سہولت وآسانی دی جائے۔

عوام تعلیم وصحت کی سہولیات کوترس رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں تقاریب سے خطاب اوروفودسے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں وطلبا کوہنرمندبنانے،روزگاردینے کیلئے کوشاں ہیں۔

شہروں کیساتھ دیہاتوں میں بھی منشیات فروش اوراس کااستعمال عام ہوگیاہے جس کی وجہ سے خاندان کے خاندان تباہ، بے راہ روی ڈکیتی عام ہوگئی ہیں حکومت، انتظامیہ اورادارے بیانات واعلانات پراکتفی کررہے ہیں نسل درنسل نوجوان تباہ وبربادہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اہل بلوچستان کوحقوق دلانے،ظلم وجبرکے خاتمے، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ہرفورم پرآوازبلندکررہی ہے اجتماع عام میں ہرعلاقے،ہرزبان کے لوگ شریک ہوں گے۔عوام الناس کومنظم،متحدو بیدار کیاجائیگا۔بلوچستان کے مظلوموں کی آوازسب سننے گا25کروڑعوام کوظلم وجبرلاقانونیت سے نجات دلانے کی کوشش کریں گے۔

بلوچستان کوخوشحال اورپاکستان کو قرآن و سنت کی بنیاد پر ایک منظم، کرپشن سے پاک اور خوشحال مملکت بنانا ہمارا مقصد ہے۔اہل بلوچستان سے اپیل کی جاتی ہے کہ آئیے حقوق کے حصول ظلم وجبر لاقانونیت کے خاتمے کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں اوراجتماع عام میں شرکت کریں۔اس عظیم مقصد اور اسلامی نظام کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیں اور لاہور اجتماعِ عام میں شرکت کر کے اپنے ایمان، اپنے مستقبل اور اپنی نسلوں کے بہتر کے لئے آواز بلند کریں۔