فیصل آباد : وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جو پاکستان کو نہیں مانتا ہم اسکو نہیں مانتا،پاکستانی قوم نے ملکر ہمیشہ دشمن کو شکست دی ہے آگے بھی دینگے،جو پاکستان کے خلاف بولے گا اس کی زبان گودی سے کھینچ لیں گے ،
ہندوستان کو پاکستان پہلے سے بھرپور جواب دے گا،افغانیوں نے بے وفائی کی، افغانیوں نے پہلے بھی بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان پر حملہ کیاتھا، افغانیوں نے چالیس سالہ بھائی چارہ اور خدمات کا اچھا صلہ دیاہے۔دہشت گرد کا کوئی دین اور ساتھی نہیں
جہاں مفاد ہوگا وہیں جائیگا،اس وقت24 کے قریب گروہ افغانستان پر قابض ہیں کون کس کی سنے گا،دشمن نے بلوچستان اور کے پی کے میں پراکسی وار شروع کر رکھی ہے، وزیر اعظم پاکستان نے اس کواپ گریڈیشن کیلئے چنا، اس کیلئے2بلین کے فنڈز مختص کئے گئے
جس کا آئندہ سال جون میں سنگ بنیاد رکھے جانے کا امکان ہے،وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت عوامی فلاح کیلئے کئی اقدامات کررہی ہے جس کے جلد مثبت اثرات مرتب ہوں گے ، ریلوے کو برق رفتاری کے ساتھ جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے،
پاکستان ریلوے کو جلد دنیا کی بہترین ریلوے بنائیں گے،ریلوے میں آٹھ ماہ کے عرصہ میں ریکارڈ کام ہوا ہے،
ریل کے مسافروں اور شہریوں کو لاہور، راولپنڈی سمیت چار اسٹیشنز پر وائی فائی کی سہولت دے رہے ہیں جبکہ اس کا دائرہ جلد مزید وسیع بھی کیا جا ئے گا فیصل آباد سے لاہور ایک بار پھر خصوصی ٹرین چلائی جائے گی۔گذشتہ روز ان خیالات کا اظہار انہوںنے ریلوے سٹیشن فیصل آباد کی اپ گریڈیشن کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا
اس موقع پرستار کیمیکل گروپ کے چیف ایگزیکٹوومعروف صنعتکار میاں محمد ادریس، سابق ایم ام این اے مسلم لیگ ن ڈویژنل صدر حاجی محمد اکرم انصاری، سابق ایم این اے میاں عبدالمنان، ریلوے کے سی ای او عامر علی بلوچ، ڈی ایس ریلوے انعام اللہ مروت، سٹیشن ماسٹر فیصل آباد محمد ارشد اور دیگر حکام بڑی تعداد میں موجود تھے۔۔ انہوں نے کہا کہ کل لاہور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ تھی
جس میں تمام صوبوں کی نمائندگی موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے کہنے پر ریلوے میں جدت پر جو کام ہو رہاہے وہ سب دیکھ رہے ہیں،فیصل آبادسٹیشن کی تزئین و آرائش گوروں کے بنائے ہوئے سٹیشن کے مطابق ہوئی ہے جس کیلئے سی ای او ریلوے،ڈی ایس کی محنت کو سراہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ صنعتکار میاں محمد ادریس نے اسٹیشن کی تزئین و آرائش میں تعاون کیا اللہ انہیں اس کااجر دے گا۔
پاکستان ریلوے میں آٹھ ماہ کے عرصہ میں ریکارڈ کام ہوا ہے،آج فیصل آباد کل راولپنڈی کا افتتاح ہے۔
انہوں نے کہا کہ شالیمارٹرین جدید سہولیات سے آراستہ اور بہترین صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ مکمل ڈیجیٹلائزٹرین ہے،نارووال کے چار سیکشنز بھی جنوری تک مکمل ہونگے،سیلاب کے دوران شور کو ٹ سیکشن توڑا گیا جسے بحال کردیا گیاہے،یہاں پانچ چھ سو مسافر انتظار کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی روہڑی کا پانچ سو کل میٹر کا سیکشن ہے اس پر کام شروع کر دیا ہے،یہ1861کا بنا ہوا ٹریک ہے،وزیر اعظم پاکستان نے اس کواپ گریڈیشن کیلئے چنا، اس کیلئے2بلین کے فنڈز مختص کئے گئے
جس کا آئندہ سال جون میں سنگ بنیاد رکھے جانے کا امکان ہے،چاغی کے884 کلو میٹر ٹریک میں سے 400 کا نیا اور 484 کا اپ لفٹ ٹریک کیا جائے گا، اسی طرح لاہور سے راولپنڈی کو سنگل سے ڈبل ٹریک بنایا جارہا ہے جہاں 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹرینوں سے ہی سفر مختصر ہو گا۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کے14 سکولوں میں 3 سکول آؤٹ سورس ہوئے ہیں 3 ہونے جا رہے ہیں،ایک کراچی کا سکول ہے، دو لاہور کے اور مزید تین سکول آؤٹ سورس کرنے جا رہے ہیں جہاں معیاری تعلیم ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے ہسپتالوں میں ان ڈور سو فیصد علاج مفت ہو گا۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ تین سو مسافروں کو لیجانے والا جہاز کا پائلٹ فائیو سٹار ہوٹل میں رہے اور ہمارے عملے کیلئے کوئی سہولت نہ ہو یہ نہیں ہوسکتا، ہم چھ ماہ میں دس مقامات پر ڈرائیورز و عملہ کیلئے بہترین ماحول دینگے۔
کارگو وین،لگج وین آؤٹ سورس کے حوالے سے اسی سال دس بلین کا فنانشل امپیکٹ آئے گا۔
بھارت کے حوالے سے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ شکست کے زخم چاٹنے والا دشمن آرام سے نہیں بیٹھا،پاکستان کی خارجہ پالیسی اور فیلڈمارشل کی دھاک بیٹھی ہے،چائنا، امریکہ، روس بھی ساتھ کھڑا ہے،سنٹرل ایشاء کی آپ نمائندگی کر رہے ہیں،دشمن نے بلوچستان اور کے پی کے میں پراکسی وار شروع کر رکھی ہے۔پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پورا پاکستان نظر آیا،جو پاکستان کو نہیں مانتا میں اسکو نہیں مانتا،پاکستانی قوم نے ملکر ہمیشہ دشمن کو شکست دی ہے آگے بھی دینگے،جو پاکستان کے خلاف بولے گا اس کی زبان گودی سے کھینچ لیں گے۔ ہندوستان کو پاکستان پہلے سے بھرپور جواب دے گا،
افغانیوں نے بے وفائی کی، افغانیوں نے 1965 میں بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان پر حملہ کیاتھا، انہوں نے چالیس سالہ بھائی چارہ اور خدمات کا اچھا صلہ دیاہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے وزیر اعلیٰ پنجاب، بلوچستان کی طرف دیکھ لیں،آپ کے صوبہ میں جان و مال محفوظ نہیں،دہشت گرد کا کوئی دین اور ساتھی نہیں جہاں مفاد ہوگا وہیں جائیگا،اس وقت24 کے قریب گروہ افغانستان پر قابض ہیں کون کس کی سنے گا۔
حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے ملازمین کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے کیونکہ جب ملازمین کے مسائل حل ہوں گے اور انہیں سہولیات ملیں گی تو وہ مزید بہتر انداز میں پرفارم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمام کوچز اور سٹیشنز کی حالت بہتر بنائی جارہی ہے،نئے ٹریکس بچھانے کے ساتھ ساتھ پرانے ٹریکس کو بہتر بنارہے ہیں، اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ملازمین کو سراہا جا ئے گا۔
انہوں نے فوجی جوانوں کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر ہم اپنے گھروں میں پرسکون طریقے سے زندگی بسر کررہے ہیں تو اس کا سہرا ہمارے ان شہیدوں کے سر ہے جو دہشت گردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ۔