کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کوپسماندگی غربت بے روزگاری کی طرف دھکیل دیاگیاہے
حکومت واراکین اسمبلی بے اختیار ہیں بلدیاتی انتخابات بروقت منصفانہ کیے جائیں جماعت اسلامی وبرادرتنظیموں کے ذمہ داران واراکین مرکزی اجتماع عام کیساتھ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں۔نچلی سطح پر اختیارات و وسائل کی منتقلی سے مسائل میں کمی آسکتی ہے۔
جماعت اسلامی کی کارکردگی سے عوام مطمئن اور پرامیدہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ الفلاح ہاوس کوئٹہ میں جماعت اسلامی کے اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیرضلع کوئٹہ عبدالنعیم رند ضلعی نائب امراء مولانا عبدالحمید منصوری، اعجازمحبوب،محمدحلیم حماس، جمیل احمد مشوانی ودیگرنے بھی خطاب کیا مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں جماعت اسلامی کوئٹہ کے اجتماعِ کارکنان میں نے کارکنان کو کامیابی کا پیغام،
امید کا جذبہ اور جدوجہد کا چیلنج دیا۔انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کی کامیابی دراصل دیانت، خدمت اور عوامی اعتماد کی جیت ہوگی۔آئیے ایمان،خدمت اور قربانی کے ساتھ کوئٹہ کے روشن مستقبل کی تعمیر کریں کوئٹہ کوکراچی کی طرح روشنیوں کاجدیدترقیاتی شہربنائیں گے کوئٹہ کے لاکھوں عوام معیاری علاج وتعلیم کوترس گیے ہیں سرکاری ہسپتال میں مفت ومعیاری علاج کافقدان ہے تعلیم نجی شعبے کے حوالے ہیں ٹریفک نظام درہم برہم۔صفاکوئٹہ کے نام پر شہریوں کو دھوکہ دیاجارہاہے شہری ٹینکرمافیاکے حوالے ہیں سیف سٹی کے نام کروڑوں خرچ کیے گیے
سینکڑوں سیکورٹی کیمرے لگ گیے مگرجب کوئی ڈکیتی اغواء یاقتل ہوجائے توسارے کیمرے ناکارہ بن جاتے ہیں سیکورٹی کے نام کروڑوں خرچ کرکے عوام بدحال وبے حال جبکہ سیکورٹی اداروں والے محفوظ ہیں۔