|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2025

کوئٹہ:  نیشنل پارٹی زرغون ٹاؤن کا اجلاس بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مری آباد میں زیر صدارت چہرمین اسلم بلوچ صوبائی صدر نیشنل پارٹی بلوچستان منعقد ہوا اجلاس میں مری آباد سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماوں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

اجلاس سے چہرمین اسلم بلوچ، چنگیز حئی بلوچ ، یاسمین لہڑی ، حاجی عطا محمد بنگلزئی ، ڈاکٹر رمضان ہزارہ نے خطاب کیا اجلاس میں پارٹی کے مرکزی لیبر سیکریٹری داد محمد بلوچ ، ریاض زہری عارف کرد کرنل قذافی بلوچ بھی شامل تھے ، اجلاس میں کوئٹہ بالخصوص زرغون ٹاون میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سیر حاصل بحث کی گئی ڈاکٹر رمضان ہزارہ نے حلقہ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالیسے پارٹی رہنماؤں کو بریفنگ دی اور اس امر کا اظہار کیا کہ نیشنل پارٹی مری آباد اور ہزارہ ٹاؤن سے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اس موقع پر اسلم بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اور اس وقت بلوچستان کے حقیقی سیاسی نمائندگی کا سودا لگاکر فارم 47کے ذریعے سیاسی سوداگروں کے حوالے کرکے زبوں حالی کا شکار بنادیا گیا ہے،

کوئٹہ سے مخصوص نشستوں کو ملاکر تیرہ ایم پی ایز اور تین ایم این ایز سمیت سینیٹرز بھی منتخب ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود کوئٹہ شہر کھنڈرات کی شکل اختیار کرجکا ہے دس ارب روپے سالانہ ایم پی اے فنڈ اور اور چالیس ارب کا کوئٹہ پروجیکٹ ان نام نہاد نمائندوں کی کرپشن و کردار پہ سوالیہ نشان ہے ،انہوں نے واضع کیا کہ ایم پی اے فنڈز میں اربوں روپے کی کرپشن کے خاطر تمام سمگلرز ، کاروباری لوگ حتی کہ ڈرگ مافیا سے تعلق رکھنے والے عناصر اسمبلیوں تک پہنچنے کے لیئے کروڑوں روپے لگا کر نہ صرف سیاست کو پراگندہ کرچکے ہیں بلکہ عوام کو بدترین بدحالی و پسماندگی سے دوچار کررکھے ہیں

انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے تم مظلوم طبقات اور محکوم اقوام ان کرپٹ عناصر کو سیاست سے بے دخل کرنے کے لیئے متحد و منظم ہوکر اپنا کردار ادا کریں انہوں نے واضع کیا کہ نیشنل پارٹی میں یہ اہلیت ہے کہ وہ اپنے مثبت سیاسی سوچ کی بدولت تمام محکوم اقوام اور مظلوم طبقات کو منظم کرسکتا ہے۔