کوئٹہ : امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کونوگوایریا،پسماندہ رکھ کربارڈرزبھی بندکئے گئے ہیں تجارت،روزگارکے مواقع نہیں ہونے کے برابرہیں جگرگوشے لاپتہ، حکومتی رٹ ختم، بدعنوانی بدامنی کادوردورہ ہیں عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیکرنامیدی،بدحالی،بے روزگاری کاخاتمہ کرکے امن ،ترقی وخوشحالی کی راہ ہموار کریں۔
ماہی گیروں کے مسائل کاحل ترجیح اول ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گوادر میں مختلف تقاریب سے خطاب وفوداورمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ضلع گوادر کے ماہیگیروں کے لئے ہر تحصیل میں دو سو ایکڑ اراضی کی منظوری،کھتونی سیکریٹری فشریز کے حوالے،
پسنی فش ہاربر اور بی سی ڈی اے ملازمین کے تنخواہ سے متعلق بھی بات چیت کی۔
واضح رہے کہ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی خصوصی کوششوں سے ضلع گوادر کے چاروں تحصیل اورماڑہ، پسنی، گوادر اور جیونی کے ماہیگیروں کے لئے دو سو دو سو ایکڑ رہائشی اراضی ایس ایم بی آر سے منظور کرلیا گیا اور کھتونی مزید کاروائی کے لئے سیکرٹری فشریز جاوید شاہوانی کے حوالے کردی گئی اس موقع پر حق دو تحریک بلوچستان کے ماہیگیر رہنما عزیز اسماعیل بھی موجود تھے۔
ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے پسنی فش ہاربر ملازمین کے تنخواہ اور بی سی ڈی اے ملازمین کے الانسز سے متعلق بھی سیکریٹری فشریز سے بات کی جس پر سیکریٹری نے یقین دلایا کہ کچھ دنوں میں یہ دونوں معاملات بھی حل ہوجائیں گے۔قبل ازیں ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا ڈھوریہ چاپڑہ میں شاندار ماہیگیر دیوان، ماہیگیروں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی۔ایم پی ایگوادر مولانا ہدایت الرحمن نے گوادر میں ڈھوریہ چاپڑہ گوادر میں ماہی گیروں کے ساتھ ایک شاندار دیوان منعقد کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگو نے شرکت کی۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ میں اپ لوگوں کے ووٹ سے منتخب ہوا ہوں ان شااللہ آپ لوگوں کے ساتھ ہوں میرا مشن ہے کہ عوام کے مسائل حل کروں میں اپنے آپ کو عوام کے سامنے احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں اپ سب کو حق حاصل ہے کہ مجھ سے کوئی بھی مسلے مسائل پر سوال کریں اور میرا احتساب کرے۔
اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیت اور عام لوگوں نے ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن سے مختلف معاملات پر اپنے خدشات پیش کئے اور اپنے حلقے کے مسائل پیش کیے ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ ان شااللہ پورے شہر میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں ماہی گیر کالونی کی منظوری ہوچکی ہے تمام حلقوں میں کام ہو رہے ہیں بجلی کے چالیس سالہ کھمبوں میں تار تبدیل ہو رہے ہیں ان شااللہ بہت جلد تبدیلی دیکھنے کو ملے گا۔