کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے اور عوامی نمائندگی کو فعال بنانے کا اہم ذریعہ ہے۔
نیشنل پارٹی جمہوری اقدار اور عوامی شمولیت پر یقین رکھتی ہے اور چاہتی ہے کہ عوام کو اپنے مسائل کے حل میں براہ راست کردار ملے۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان علی احمد لانگو ممبر مرکزی کمیٹی و ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی ممبر مرکزی کمیٹی ڈاکٹر رمضان ہزارہ سید ضیاء الدین علامہ ابراہیم حسینی آغا کربلائی حسن علی ہزارہ نے ہزارہ ٹاؤن میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کارنر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔
اس موقع پر مرکزی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ وحدت پنجاب ورکنگ کمیٹی ممبر سید عبد الغیاث ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری ملک نصیر شاہوانی حاجی اصغر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔رہنماوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کو فارم 47 کے لیے ہرگز نہیں چھوڑے گی۔تاکہ عوام کے ووٹ کا تحفظ اور حقیقی نمائندگی یقینی بنائی جا سکے۔
رہنماوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے ذریعے ہی بنیادی مسائل کا حل فوری ممکن ہے اور نیشنل پارٹی اس عمل کو سیاسی استحکام اور جمہوری ترقی کا بنیادی ستون سمجھتی ہے۔
نیشنل پارٹی کے قاہدین نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ڈاکٹر رمضان ہزارہ و دیگر دوستوں کی قیادت میں ہزارہ ٹاؤن کے تمام بنیادی مسائل پر احتجاج جلسہ عام و دھرنہ اور متعلقہ احکام سے ملاقات کرتے ہوئے ثابت کیا کہ نیشنل پارٹی کی حقیقی معنوں میں ہزارہ ٹاؤن کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہزارہ ٹاؤن کے عوام بلدیاتی انتخابات میں نیشنل پارٹی کے امیدواران کو ووٹ دیکر حقیقی نمائندوں کو کامیاب کروائیں۔