|

وقتِ اشاعت :   November 10 – 2025

اسلام آباد : نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ انہوں نے سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم پر ووٹ پارٹی کے فیصلے کے مطابق دیا، کیونکہ ان کے نزدیک پارٹی نظم و ضبط اور اجتماعی فیصلہ انفرادی رائے سے زیادہ اہم ہے۔

سینیٹر بلیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا:

“سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم پر نیشنل پارٹی کے فیصلے کے مطابق ووٹ نہیں کیا۔ سیاسی کارکن ہوں، پارٹی فیصلے میرے لیے مقدم ہیں۔ 73ء کا آئین اٹھارویں ترمیم کے بعد ایک مکمل دستاویز ہے، ان مسلسل ترامیم سے آئین کی روح متاثر ہو رہی ہے۔”