|

وقتِ اشاعت :   November 10 – 2025

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ فعال اور منظم تنظیم ہی وہ قوت ہے

جو درپیش سنگین قومی مسائل کے حل میں معاون و مددگار ثابت ہوسکتی ہے پشتون خوا وطن زورآوروں کی مفادات کے حصول میں قید ہے فکرِ باچاخان کو یہ تاریخی اعزاز حاصل ہے کہ یہ اپنی منظم اوراصولی جدوجہد کے ذریعے ایک صدی سے جاری تحریکِ برابری انصاف اور قومی حقوق کو دوام بخشتی ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارباب ہائوس کوئٹہ میں ضلع موسی خیل کے آرگنائزر خان میر لالا ڈپٹی آرگنائزر نعمت اللہ اور رکن جلات خان ایسوٹ سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکامرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عبیداللہ عابدصوبائی نائب صدر جمال الدین رشتیا صوبائی ترجمان ولی داد میانی اور ضلع کوئٹہ کے صدر ثنااللہ کاکڑ بھی موجود تھے

اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی جدوجہد قربانیوں سے عبارت ہے

پارٹی کے اکابرین سے لے کر عام کارکنوں تک سب نے اس طویل اور پرخار سفر میں اپنی جان مال اور وقت کی قربانیاں پیش کیں تاکہ پشتون قوم اور اس خطے کے تمام مظلوم عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلائیجا سکیں انہوں نے کہا کہ آج درپیش سیاسی معاشی اور سماجی بحرانوں نے پشتونوں کو مشکلات میں گھیر رکھا ہے تو ایسے میں پارٹی کارکنوں کی ذمہ داری پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام کارکن اور ذمہ داران منظم انداز میں اپنی جدوجہد کو مزید تیز کریں تاکہ عوامی نیشنل پارٹی کے پیغام فکرِ باچاخان اور ولی خان کی تعلیمات کو گھر گھر پہنچایا جا سکے

صوبائی صدر نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ہمیشہ جمہوریت صوبائی خودمختاری انسانی حقوق اور ترقی یافتہ معاشرے کے قیام کی علمبردار رہی ہے

اور یہ جدوجہد کسی فرد یا نسل تک محدود نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہے انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ وہ تنظیمی اصولوں پر سختی سے عمل کریں باہمی اتحاد نظم و ضبط اور فکری یکجہتی کو مضبوط بنائیں کیونکہ یہی عناصر پارٹی کو مضبوط بنانے اور عوامی اعتماد بحال رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اجلاس میں پارٹی تنظیمی امور آئندہ کے لائحہ عمل اور ضلع موسی خیل میں تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی کے حوالے سے تفصیلی مشاورت بھی کی گئی اجلاس میں موسی خیل کی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کو ایک مہینے کے اندر اندر نئی ممبرسازی مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ نئی رکنیت سازی کیزریعے ضلعی ڈھانچے کے مکمل کیا جاسکے۔