کوئٹہ: ستائیسویں 27 ویں ترمیم جمہوریت کے قتل اور مارشل لا ء کا نفاذہے اس ترمیم کے بعد پاکستان اسلامی جمہوری نہیں بلکہ اسلامی عسکری ملک کہلایا جائے گا 27ویں ترمیم سے پیپلزپارٹی، مسلم لیگ و حکومت میں موجود پارٹیز کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہوگئی ہے
پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ نے دکی میں ڈاکٹر صالح ناصر کی اپنے سینکڑوں ساتھیوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی کہ 27 ویں ترمیم سے پاکستان میں جمہور و جمہوریت کا قتل کردیاگیا ہے آج میثاق جمہوریت کو کفن پہنا کر میثاق عسکریت کا نفاذ کردیا گیا ہے
جسکی پاکستان تحریک انصاف نہ صرف مذمت بلکہ اسکے خاتمے کے لئے ملک گیر احتجاج کریگی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے فلسفے پر معرض وجود میں آیا تھا مارشل لاء یا آمریت کے لئے نہیں
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ دنیا ترقی کرتے ہوئے جدیدیت کے حصول پر آسمان تک پہنچ گئی لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں 1992 کا ناکام مجسٹریٹ نظام صرف اس لئے متعارف کرایا گیا ہے
کہ پاکستان تحریک انصاف ، عمران خان کو دبایا جاسکے اور ملک میں جمہوری و سیاسی کارکنوں کا انتقام کا نشانہ بنایا جا سکے لیکن تاریخ اس بات کی گواہ ھے کہ حق و جمہوریت اپنے منازل حاصل کرکے آمریت و عسکریت نشان عبرت بنا ہے۔